طاقتور حلقوں کے منت ترلوں کے باوجود گنڈا پور بانیPTIسے ملاقات میں ناکام

اسلام آباد (عظیم صدیقی) منت ترلے کام نہ آئے’ 6روز حکومتی دارالحکومت کی بجائے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہائوس میں ڈیرے ڈالے، علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا اجازت نامہ نہ لے نہ ہی ”ان کو” راضی کر سکے ریاستی اداروں کو دھمکیوں اور بڑھکوں والی پریس کانفرنس کے بعد جمعرات پشاور سے اسلام آباد آئے یہاں آ کر یقین دہانیاں کروائیں کہ مجبوری تھی ایسی سخت باتیں نہ کرتا تو پارٹی میں میرا مخالف دھڑا مجھے وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے کی سازشوں میں کامیاب ہو جاتے ہیں ”آپ کا تابعدار” ہوں مجھ سے ناراض نہ ہوں میری اڈیالہ والے سے ملاقات کرا دیں 4بار اسلام آباد والی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ان کے ترلے کیئے لیکن ”پنڈی” والوں سے ملاقات نہ کر سکے اور اس وقت بھی کشیدگی والے صوبے کے منتظم اعلیٰ اپنے حکومتی علاقہ سے باہر دوسرے علاقے میں مقیم ہے اب قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں کہ کیا ہائیکورٹ میں ملاقات کرانے کیلئے رٹ دائر کی جائے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں