طالبان کی ہٹ دھرمی،افغانستان سفارتی محاذ پر مسلسل ناکام

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان پر قابض طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔روسی عہدیدار ضمیر کابولوف کے بیان کا حوالہ دیا جس میں روسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے پر روس کا امریکا سے نہ کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی رواں سال کوئی اجلاس ہے۔ضمیر کابولوف کے مطابق روس اور امریکا نے افغانستان کے حوالے سیکوئی براہ راست مذاکرات بھی نہیں کیے ہیں۔ادھر مڈل ایسٹ آئی نے بیان دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے افغان باشندوں کی امریکا میں آبادکاری کے لیے قطر میں قائم کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مڈل ایسٹ آئی کے مطابق افغانستان سے انخلا کیبعد افغان باشندوں کو عارضی طور اس کیمپ میں رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں