طالبعلم سے بد اخلاقی کرنیوالا قانون کی گرفت میں آگیا

صفدرآباد(نامہ نگار)نہم کلاس کے 14 سالہ طالبعلم (ف) سے زیادتی،تھانہ سٹی پولیس شاہ کوٹ نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس رپورٹ میں طالبعلم (ف) کے چچا نے بتایا کہ میرا 14 سالہ بھتیجا(ف)شاہ کوٹ کے مقامی سکول میں زیر تعلیم ہے۔سکول سے چھٹی کے بعد میرا بھتیجا گائوں جانے کے لئے کھڑا تھا کہ اسی دوران ملزم وقاص میرے بھتیجے کے پاس آیا ،پوچھا کہاں جانا ہے، کہنے لگا میرے ساتھ بیٹھ جائو میںنے بھی ادھر ہی جاناہے ۔ میرا بھتیجااس کی باتوں میں آ کر موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا۔چک نمبر 82 میں قبرستان نہر کے قریب لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالااور زیادتی کے بعد اس کا گلا دبا کر جان سے مارنے کی کو شش کی۔ میرے بھتیجے کی چیخ و پکار سن کرلوگ موقع پر پہنچے اور میرے بھتیجے کی جان بخشی کروائی۔تھانہ سٹی شاہ کوٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں