طالبہ کو چار افراد نے اغواء کرلیا

گوجرہ (نامہ نگار) تعلیم کے حصول کیلئے سکول آئی طالبہ کو چارافرادنے اغواء کر لیا۔ الطاف کالونی گوجرہ کی شازیہ نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی پندرہ سالہ بیٹی (ث)حصول تعلیم کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول نزد غلہ منڈی آئی جس کویشب مسیح ،عمران مسیح وغیرہ نے زبردستی اغواء کر لیا اور فرارہو گئے پولیس نے ملزمان کی اورمغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں