طاہر جمیل کی امین بٹ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے دبنگ رہنما’ سدا بہار ایم پی اے میاں طاہر جمیل اپنے دوست’ سابق ڈپٹی میئر فیصل آباد محمد امین بٹ کی تاجر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور تاجر کاز کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا’ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ اسد اعجاز منا بھی موجود تھے’ میاں طاہر جمیل سابق ایم پی اے نے محمد امین بٹ کی پارٹی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) پر کڑا وقت آیا ہے امین بٹ نے پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور کبھی بھی ان کے قدم نہیں ڈگمگائے’ الیکشن کے دنوں میں جس طرح امین بٹ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کی فتح کیلئے دن رات ایک کرتے ہیں اور خاص طور پر پولنگ ڈے پر اپنے علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر خود ڈیوٹی دیتے ہیں وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے’ پارٹی امین بٹ کو عزت و احترام سے دیکھتی ہے’ انہوں نے کہا کہ امین بٹ پارٹی کا دبنگ لیڈر ہے جس نے ہمیشہ پارٹی پرچم کی سربلندی کیلئے محنت کی ہے’ اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر محمد امین بٹ نے سدا بہار ایم پی اے میاں طاہر جمیل کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ میاں طاہر جمیل فیصل آباد کی ہردلعزیز شخصیت اور مسلم لیگ (ن) کی جان ہیں’ایسے پارٹی لیڈر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں’ ان جیسے رہنمائوں کا اسمبلیوں میں ہونا فیصل آباد کے لوگوں کیلئے اعزاز ہے’ میاں طاہر جمیل اسمبلی فلور پر ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کی بات کی ہے کبھی بھی ذاتی مفاد کو اجتماعی مفاد پر ترجیحی نہیں دی’ہمارا تن من دھن میاں طاہر جمیل پر قربان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں