طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انسپکشن جاری رہے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن معیاری علاج اب عوام کی دہلیز پر یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت،علاج معالجہ بارے دریافت،مشینری کے فعال ہونے کو چیک اور ادویات ہسپتال سے ملنے کے بارے میں تصدیق کی۔انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے گفتگو بھی کی اور کہا کہ ہسپتال کو شکایت فری بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کی تاکید کی جبکہ واش رومز میں بھی پانی کی موجودگی،صفائی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید،معیاری اور تیز رفتاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں