طلاق جیسی بُری کوئی چیز نہیں ہے’ روبی انعم

لاہور (شوبز نیوز) تھیٹر اداکارہ روبی انعم نے شوبز سے وابستہ خواتین کو اپیل کی ہے کہ وہ طلاق کو پروموٹ کرنے کے بجائے اس کی حوصلہ شکنی کریں اور سر عام کہیں کہ طلاق بری چیز اور برا عمل ہے۔روبی انعم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے طلاق کے معاملے پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا جائے اور اس بات پر تعجب کیا کہ خواتین طلاق کو پروموٹ کر رہی ہیں۔انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک بڑی ہی مشہور اداکارہ فخر سے کہتی ہیں کہ انہوں نے شادی کے 35 سال بعد طلاق لی، کیوں کہ وہ مزید برداشت نہیں کر سکتی تھیں۔انہوں نے واضح کیا کہ 35 سال کہنے کا مطلب وہ اداکارہ نہیں جس متعلق سمجھا جا رہا ہے، وہ ایسے ہی عام بات کر رہی ہیں کہ کوئی بھی اداکارہ یہ کیوں کہتی ہے کہ انہوں نے شادی کے 35 سال یا اتنے سارے سال بعد طلاق لی؟روبی انعم کا کہنا تھا کہ طلاق جیسی بری چیز کوئی نہیں، ہر کسی کو اس کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں