طلاق کا بیان وائرل ہونے پر فضاء علی کا ندا یاسر پر الزام

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فضا علی حالیہ دنوں میں مسلسل متنازع بیانات اور وائرل کلپس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہیں۔ اس بار فضا علی نے بالواسطہ طور پر ندا یاسر پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے ماضی کے طلاق سے متعلق بیانات کو جان بوجھ کر دوبارہ وائرل کروایا گیا۔فضا علی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کہا کہ ملک اس وقت بے شمار سنگین مسائل سے دوچار ہے، مگر افسوس کہ عوام کی توجہ ان کی ذاتی زندگی کے ایک پرانے واقعے پر مرکوز کر دی گئی۔ان کے مطابق، طلاق جیسے حساس معاملے کے بجائے یہ سوال زیادہ نمایاں کیا گیا کہ ان کے سابق شوہر طلاق کے کاغذات پر دستخط کرتے وقت بے ہوش کیوں ہو گئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک پرانا کلپ جسے لوگ پہلے بھول چکے تھے، اسے اس وقت جان بوجھ کر وائرل کیا گیا جب انہوں نے بائیک رائڈرز کے حق میں بات کی تھی۔فضا علی نے کہا، میں نے جو بھی بات سچائی اور منطق کے ساتھ کی تھی، اسی کا بدلہ مجھے یہ ملا۔ میری طلاق اور ذاتی زندگی کو دوبارہ عوامی سطح پر لے آیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں