طلال چوہدری سے ڈاکٹر تنویر ،سعید انور بھولا کی ملاقات

جڑانوالہ(نامہ نگار) وزیر مملکت داخلہ و اینٹی نارکوٹکس طلال چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ڈاکٹر تنویر،سعید انور بھولا کی خصوصی ملاقات ، علاقہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر تنویر اور سعید انور بھولا نے وزیر مملکت داخلہ و اینٹی نارکوٹکس طلال چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ ہم کارکنان کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے، کارکنان نشاندہی کریں علاقہ کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ہر وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوام کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش میں ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی نرخ میں کمی سے متعلق پیکج بھی تیاری کے مراحل میں ہے تاہم بہت جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے ۔ ملاقات کے آخر میں مہمانوں نے طلال چوہدری کو وزیر مملکت داخلہ و اینٹی نارکوٹکس کے عہدے کا منصب سنبھالنے پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں