طلبہ کو عملی ہنر سے لیس کرنے کیلئے سکول سطح پر سکل پروگرام متعارف کرانے کی تیاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے طلبہ کو عملی ہنر سے لیس کرنے کے لیے سکول سطح پر سکل پروگرام متعارف کروانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس پروگرام کے تحت نویں جماعت سے فنی تعلیم شروع کی جائے گی تاکہ طلبہ نہ صرف تعلیمی ڈگری حاصل کریں بلکہ عملی ہنر بھی سیکھ سکیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ابتدائی پلان کے مطابق اس منصوبے پر 150 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ طلبہ کو سکول کلبز اور کلسٹر سینٹرز کے ذریعے عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور انہیں روزگار سے جوڑنے کے لیے انڈسٹری کیساتھ براہِ راست رابطہ قائم کیا جائیگا۔اس پروگرام میں این وی کیو ایف کے مطابق سرٹیفکیشن سسٹم نافذ کیا جاء گا تاکہ طلبہ کی مہارت کا بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے۔ پروگرام مرحلہ وار نافذ ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی، سمولیشن اور ٹول کٹس کے ذریعے سیکھنے کا نیا نظام فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں