40

طلبہ کی اعلی تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پربھی توجہ دی جائے

فیصل آباد(پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم عمیس عزیزنے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر توجہ نہ دی گئی تو بہاولپور یونیورسٹی جیسے واقعات کو نہیں روکا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ گومل یونیورسٹی اور اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات فروشی اور نازیبا وڈیوز کے ذریعے طالبات کی بلیک میلنگ کے پے در پے واقعات پر طلبہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم نے کہاکہ تعلیمی اداروں کا تقدس ہر صورت میں یقینی بنائیں گے، یہاں امرا کی عیاشی کے اڈے نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے حالیہ واقعات میں ملوث ملزمان کی بلا تفریق گرفتاری اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔ جمعیت کے ناظم ڈویژن عمیس عزیز نے سابق وفاقی وزیر اور ایک سیاسی رہنما کے بیٹے کے واقعات میں ملوث ہونے پر تشویش کااظہارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں