طلبہ کے لئے چھٹیاں مفید ہیں یا نہیں، نئی بحث

صفدرآباد(نامہ نگار)تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں طالب علموں کے لئے مفید ہیں یا نہیں،صفدرآباد کے شہریوں کا ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندے کے ساتھ اظہار خیال۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ایک شہری ایم آئی بھٹی نے کہا کہ سکولوں اور کالجز میں سردیوں کی لمبی چھٹیاں کس مقصد کے لئے کی گئی ہیں؟کیا انڈیا نے پاکستان پر کوئی حملہ کر دیا ہے جس سے طالب علموں کو بچانا ہے۔کیا کرونا آگیا ہے کہ حفاظت ضروری ہو گئی ہے ۔عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اتنی لمبی چھٹیوں سے حکومت کو کیا ملے گا۔سکول و کالج تو بند ہیں لیکن طالب علم سارا دن بازاروں اور گلیوں میں پھرتے رہتے ہیں،ہر گلی میں کرکٹ ہو رہی ہے عوام تنگ پڑ گئے ہیں ،یہ چھٹیاں تو لوگوں کے لئے ایک مصیبت ہیں کیا یہ ملک اتنی لمبی لمبی چھٹیوں کا متحمل ہو سکتا ہے اس سوال کا جواب درکار ہے۔ایک اور شہری صاحبزادہ رضا نے کہا کہ ہمارے بچے آوارہ ہو رہے ہیں سکول کے چھوٹے بچوں کی چھٹی تو بنتی ہے لیکن یہ کالجز کو کیوں بند رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں