طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برہم

لاہور (شوبز نیوز) خوبرو اداکارہ ہانیہ عامرگلوکار طلحہ انجم پر کنسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے کے واقعہ پر برس پڑیں۔ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں ایک کنسرٹ کیا جہاں دوران پرفارمنس ایک مداح کی جانب سے ان پر پانی کی بوتل پھینکی گئی، جس کے بعد طلحہ انجم نے ہجوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کومداح کو سٹیج پر بلانے کا کہااور پھر اسے کنسرٹ سے باہر نکال دیاگیا۔یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی ردعمل دیئے بغیر رہ نہ سکی اورہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ پرفارمنس کے دوران آرٹسٹ پر چیزیں پھینکنا نہ صرف بیعزتی کی بات بلکہ یہ غیر انسانی فعل ہے۔”پاکستانی ڈمپل گرل”نے لکھا کہ آپ آرٹ کا مطالبہ نہیں کرسکتے اور احترام کی پیشکش نہیں کرسکتے، کسی بھی آرٹسٹ کو ایسے ماحول میں پرفارم نہیں کرنا چاہیے جہاں خطرہ ہو اور عزت نہ دی جائے۔ہانیہ عامرنے لکھا کہ گلوکار طلحہ انجم سٹیج پر جچتا ہے نہ کہ میدان جنگ میں، ہجوم کو ذمہ دار رکھیں فنکار کو نہیں،اگر ہم اپنے آرٹسٹ کو محفوظ نہیں بنائیں گے تو ہم اس کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں