طماہ جنوری 2025کے دوران 3274حادثات میں669افراد جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سال نو کے پہلے ماہ جنوری کے دوران 3274حادثات میں مجموعی طور پر669افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ریسکیو1122ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ جنوری کے دوران کنٹرول روم کے44934کالز موصول ہوئیں جن میں13185کی ایمرجنسی ،ٹریفک حادثات کی2773،آگ لگنے کے202،عمارتیں گرنے کے5،میڈیکل ایمرجنسی کی8946،لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں لگنے،خود کشی،اقدام خود کشی سمیت دیگر کرائم کے238 واقعات رونما ہوئے2373افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے5654افراد کو موقع پر طبی امداد اور تشویشناک حالت میں6050افراد کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ تاہم اسی دوران مختلف واقعات کے دوران669افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں