طیارے میں انوکھی شادی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فضا میں ہونے والی شادی نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ نجی طیارے میں ہونے والی شادی میں دلہا کی عمر 90 سال اور دلہن کی عمر 25 سال تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجی طیارے میں ہونے والی شادی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں انوکھی بات یہ ہے کہ دلہا کی عمر 90 سال اور دلہن کی عمر 25 سال ہے۔فوٹوگرافر نے اس شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔فوٹوگرافر کے مطابق فضا میں ہونے والی اس شادی کی تقریب نجی طیارے میں رکھی گئی تھی۔ جہاں اصلی پھولوں سے دلکش سجاوٹ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں