2

طیارے پر فائرنگ ‘پائلٹ ہلاک

بووین ڈیگوئل (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبہ جنوبی پاپوا کے ضلع بووین ڈیگوئل میں واقع کارووائی ایئر سٹرپ پر لینڈنگ کے دوران چھوٹے طیارے پر فائرنگ سے 2پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔خبرایجنسی کے مطابق دمائی کارٹینز ٹاسک فورس کے آپریشنز کے سربراہ فیصل رحمدانی نے بتایا ہے کہ سمارٹ ایئر کی جانب سے چلائے جانے والے طیارے نے بدھ کی صبح بووین ڈیگوئل کے علاقے تاناہ میراہ سے پرواز کی تھی۔مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11بجے ایئر سٹرپ پر پہنچنے کے بعد طیارے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پائلٹ اور کو پائلٹ جاں بحق ہو گئے جبکہ 13مسافر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے ذمہ دار گروہ کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں