طیب طفیل عوامی جسٹس پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی جسٹس پارٹی نے ڈسٹرکٹ بارکے ایگزیکٹو ممبرمحمدطیب طفیل منج ایڈووکیٹ کومرکزی سیکرٹری اطلاعا ت نامزکردیا گیا ہے۔ پارٹی کے بانی وصدر مہرغلام مصطفی منگن ایڈوو کیٹ نے انکی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس امرکافیصلہ عوامی جسٹس پارٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ صدرکاکہناتھاکہ ملک میں جمہوریت اورقانون کی حکمرانی ان کے منشور میں شامل ہے مگرحکمران جماعت سمیت متعددجماعتوں میں جمہوریت اور آ ئین کی نفی کی جاتی غریب عوام مہنگائی سے زندہ درگورہوچکے ہیں اور حکمران معاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام میں مصروف ہیں۔ نامزد سیکرٹری اطلاعات نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مہرغلام مصطفی منگن نے انہیں جوذمہ داری دی ہے اسے وہ پوری طرح اداکریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں