ظفر آباد میں دو گروپوں میں فائرنگ،گولی لگنے سے محلہ دار قتل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ رضا آبادکے علاقہ ظفر آباد میںمعمولی جھگڑے پر دو گروپوں میں فائرنگ، گولی لگنے سے محلہ دار نوجوان اعجاز ولد محمود زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ پر ظفر آباد میں فائرنگ کی اطلاع پر ایس ایچ او عمران منان عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ عاصم نامی دکاندار نے بتایا کہ گذشتہ روز اس کا ملزم مبارک رجوکہ وغیرہ سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تو وہ موقع پر موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کرایا تو بعد ازاں ملزمان اقبال مبارک رجوکہ ، جمال رجوکہ عرف پپا وغیر ہ دوبارہ اس کی دکان پر آکر لڑنا شروع کر دیا اور تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی تو وہ خوش قسمتی سے بچ گیا جبکہ ایک گولی محلہ دار اعجاز ولد سرور کے سر میں لگی اور وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑا ، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔مضروب کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلو ں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں