ظہیر اور میں نے شادی سے پہلے ہی گھر خرید لیا تھا’ سوناکشی

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ظہیر اقبال اور میں نے شادی سے پہلے ہی میں نے اپنا گھر خرید لیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو میں اپنے نئے گھر کا دورہ کرایا ہے جہاں اس کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے، ظہیر اقبال بھی ان کے اس ولاگ میں موجود ہیں۔سوشل میڈیا ویڈیو میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے بتایا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کے گھر کو کیسا دیکھنا چاہتے تھے۔اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی زندگی کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں