ظہیر سلیم چیئرپرسن ڈرگ کورٹ فیصل آبا د تعینات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے فیصل آباد سمیت 4اضلاع میں ڈرگ کورٹس کے چیئرپرسنز ججز کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج محمد ظہیر سلیم کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ فیصل آباد، ایڈیشنل سیشن جج سید عمران رضا نقوی کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ راولپنڈی، ایڈیشنل سیشن جج شاہ زیب سعید کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ بہاولپور اور ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیم اقبال کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ لاہور تعینات کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں