عائزہ خان کابولڈ فوٹو شوٹ مداحوں کو اچھا نہیں لگا

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ عائزہ خان نئے بولڈ فوٹو شوٹ کے باعث تنقیدکانشانہ بن گئیں۔ میرے پاس تم ہوجیسے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی عائزہ خان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں ۔عائزہ خان نے عیدالفطر کے موقع پر ایک نیا فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ سفید سلکی سلیو لیس لباس میں نظر آئیں، انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ عید کے دن کیا گیا تھا۔ لیکن مصروفیت کے باعث اسے بروقت شیئر نہ کر سکی۔عائزہ خان کے اس انداز کو ان کے مداحوں نے زیادہ پسند نہیں کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں