عائزہ خان کا شوبز انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ

لندن (شوبز نیوز) خوبرو اور مقبول اداکارہ عائزہ خان نے شوبز سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے کر اپنے مداحوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے۔اداکارہ عائزہ خان اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنے فیصلوں پر بھی مداح کو اعتماد میں لیتی ہیں لیکن اس بار کسی ڈرامہ یا کردار سے نہیں، بلکہ اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتایا ہے۔لندن کی ہری بھری وادیوں میں کھوئی ہوئی عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور کیپشن شیئر کیے کہ مداحوں کے دل بھی ان حسین مناظر میں اڑان بھرنے لگے ہیں۔لندن کے پرفضا قدرتی مناظر، ہریالی اور پرسکون ماحول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والا کیپشن بھی لکھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ دیکھنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ کیسی ہو سکتی ہے۔ بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا آ گیا، مداحوں نے تبصروں میں ان کے ساتھ ریٹائرمنٹ پلاننگ شروع کر دی۔اس تصویری سیریز میں وہ ایک مقامی میوزیم کا بھی دورہ کرتی دکھائی دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں