عائشہ جھلکا نے شوٹنگ کے دوران ناخوشگوار حادثے سے بچنے کا قصہ سنا دیا

ممبئی(شوبز نیوز) 90کی دہائی میں بہت سی ہٹ فلموں کا حصہ رہنے والی مقبول اداکارہ عائشہ جھلکا نے فلم قربان کی شوٹنگ کے دوران ناخوشگوار حادثے سے بال بال بچنے کا قصہ سنا دیا۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عائشہ جھلکا حال ہی میں ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ کس طرح بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی جان پر کھیل کر ان کی زندگی بچائی۔عائشہ جھلکا نے بتایا کہ وہ ریلوے ٹریک پر شوٹنگ کر رہے تھے کہ اچانک ایک ٹرین ان کی طرف تیزی سے بڑھی، سلمان خان نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں ٹریک سے کھینچ کر زمین پر اترا۔وہ بتاتی ہیں کہ 1991 کی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی واکی ٹاکیز نہیں تھے، لوگ یا تو صرف چیخ کر ایک دوسرے کو ہدایات دیتے تھے یا دور سے اشارہ کرنے کیلیے جھنڈے لہراتے تھے۔وہ ریلوے ٹریک پر سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھیں اور انہیں بتایا گیا تھا کہ ٹریک پر کوئی ٹرین نہیں آئے گی لہذا وہ اپنی شوٹنگ بے فکر ہو کر مکمل کریں۔ہم نے شوٹنگ شروع کی، کیمرہ مین اپنا کیمرہ بھی فٹ کر چکا تھا۔ مجھے ٹریک پر رقص کرنا تھا اور مجھ سے پہلے سلمان خان ٹریک پر رقص کر رہے تھے۔ چونکہ یہ بہت چھوٹا اسٹیشن تھا لہذا آس پاس زیادہ لوگ بھی نہیں تھے اور انہوں نے تمام مطلوبہ اجازتیں لے رکھی تھیں۔اداکارہ بتاتی ہیں کہ گانا اونچی آواز میں بجایا جا رہا تھا، ہم بار بار ریہرسل کر رہے تھے اور اچانک سلمان خان نے مجھے کھینچ کر ٹریک سے نیچیاتار دیا کیونکہ انہیں ٹرین کی آواز آگئی تھی، چند لمحوں کیلیے میں سمجھ نہیں پائی کہ میرے ساتھ کیا ہوا، لیکن سب نے بتایا کہ سلمان خان نے میری جان بچائی۔یاد رہے کہ فلم قربان عائشہ جھلکا کی پہلی ہندی فلم تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں