عابدہ پروین کی صحت خراب نہیں،قیاس آرائیوں میں سچائی نہیں ہے

لاہور(شوبز نیوز) لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کی ٹیم نے وضاحت کی ہے کہ گلوکارہ کی صحت سے متعلق پھیلنے والی چہ مگوئیاں درست نہیں، وہ روبہ صحت ہیں۔عابدہ پروین کے آفیشنل انسٹاگرام کی سٹوری میں گلوکارہ کی صحت سے متعلق وضاحت کی گئی۔عابدہ پروین کو حال ہی میں قطر کے نیشنل میوزیم میں ہونے والے فیشن اور موسیقی کے شو میں ویل چیئر پر دیکھا گیا تھا۔عابدہ پروین مذکورہ شو میں ویل چیئر پر بیٹھ کر بھی صوفیانہ کلام گاتی دکھائی دی تھیں جب کہ اداکارہ مایا علی نے بھی ان سے ملاقات کی تھی اور اس وقت بھی صوفی گلوکارہ ویل چیئر پر تھیں۔عابدہ پروین کے ویل چیئر پر ہونے کی وجہ سے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور ان کی خرابی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں کرنے لگے۔تاہم اب گلوکارہ کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ عابدہ پروین روبہ صحت ہیں، ان کے حوالے سے کی گئی قیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں، مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں