فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے مختلف اضلاع میں منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عابد حسین کو ایم ڈی فیصل آباد ستھرا پنجاب جبکہ سلمان احمد کو ایم ڈی سیالکوٹ تعینات، ذوالفقار احمد کو ایم ڈی ملتان اور شاہد ندیم کو ایم ڈی ساہیوال’ عبدالزراق ڈوگر کو ایم ڈی گوجرنوالہ’ عثمان اکرم کو ایم ڈی گجرات’ محمد قاسم کو ایم ڈی بہاولپور’ ساجد صفدر کو ایم ڈی راولپنڈی’ حسن ممتاز کو ایم ڈی ننکانہ صاحب’ کامران اشرف کو ایم ڈی شیخوپورہ ‘رضوان اشرف کو ایم ڈی قصور اور شکیب سرور کو ایم ڈی ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا۔




