2

عابد شیر علی اور یوسف گیلانی کا کمبوڈیا کا دورہ،اہم یاداشتوں پر دستخط

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) سینیٹر چوہدری عابد شیر علی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ،اہم یادشتوں پر دستخط۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر چوہدری عابد شیر علی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر کمبوڈیا پہنچ گئے ۔کمبوڈیا پہنچنے پر سرکاری وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کا نے کمبوڈیا کے ساتھ اہم یادشتوں پر دستخط کئے ، پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ سید یوسف رضا گیلانی اور عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد کے شاندار استقبال سے ثابت ہو گیا کہ کمبوڈیا اور پاکستان کے بہترین سفارتی اور برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستانی وفد نے کمبوڈیا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں