فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت برائے پانی وبجلی ومانیٹرنگ انچارج ایف آئی سی چوہدری عابد شیر علی نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سرپرائز وزٹ’ ڈاکٹرز اور عملہ کی دوڑیں لگ گئیں، ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا وزٹ کرتے ہوئے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج بارے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، چوہدری عابد شیر علی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ندیم احمد کو کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہسپتال میں مشینری کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے، ہسپتال میں داخل اور آئوٹ ڈور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
5