25

عابد شیر علی FICمیں مریضوں کے علاج میں غفلت پر برہم،ڈاکٹرز کی سرزنش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت بجلی وپانی’ مانیٹرنگ انچارج فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی چوہدری عابد شیر علی کا ایف آئی سی کا ہنگامی دورہ’ مریضوں اور ان کے لواحقین کی طرف سے عدم سہولیات اور مریضوں کی موثر دیکھ بھال نہ کرنے پر ڈاکٹر اور عملہ کی سرزنش’ دل کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مانیٹرنگ انچارج چوہدری عابد شیر علی کو شکایات موصول ہوئیں تھیں کہ ایف آئی سی کا عملہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ جسکی وجہ سے دل کے مریضوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ جس پر چوہدری عابد شیر علی اچانک ہنگامی دورہ پر ایف آئی سی پہنچے تو ڈاکٹروں اور عملہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ چوہدری عابد شیر علی نے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں جا کر مریضوں سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی تو مریضوں اور ان کے لواحقین کی طرف سے شکایات کی گئیں کہ ہسپتال کا عملہ مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال موثر انداز میں نہیں کرتا جس پر عابد شیر علی نے ڈاکٹروں اور عملہ کو کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتال بالخصوص ایف آئی سی میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور مشینری کو فنکشنل رکھا جائے تاکہ علاج معالجہ میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں