عابد قریشی کے ساتھ محبت کی شادی کی تھی’ افشاں قریشی

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے بتایا کہ ان کی محبت کی شادی کئی مہینوں تک خفیہ رہی اور جب وہ پہلی بار اپنی ساس سے ملیں تو ان کا ردعمل بہت ہی دلچسپ تھا۔افشاں قریشی کے شوہر عابد قریشی بھی اداکار تھے اور دونوں کی دوستی فلم کے سیٹ پر ہوئی، جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔افشاں قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی محبت کی شادی تھی، جس میں صرف ان کے شوہر کے بھائی نے شرکت کی، چونکہ ان کی ساس علیل تھیں، اس لیے شوہر نے انہیں اس شادی کے بارے میں نہیں بتایا اور کئی مہینوں تک انہوں نے شادی کو خفیہ رکھا۔افشاں قریشی نے بتایا کہ وہ کئی مہینے شادی شدہ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں