عازمین حج سعودی قوانین پر عمل کرکے ملک کی نیک نامی کا باعث بنیں

لاہور (بیوروچیف) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ ملاقات اور ان کو روانہ کرنا باعث شرف ہے وہ کاروان اشرفیہ اور سکھیرا ٹریولز کے زیر اہتمام پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا سفر کرنے والے زائرین میزبان ملک کے مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے اپنے ملک کی نیک نامی کا باعث بنیں عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا پرائیویٹ سیکٹر بہترین انتظامات کر رہا ہے سعودی حکومت اور حکومت پاکستان نے عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کئے ہیں اس سلسلہ میں وزیراعظم شہباز شریف خود دلچسپی لے رہے ہیں کاروان اشرفیہ کے ڈائریکٹر محمد صداقت نے کہا کہ ای حج سسٹم کی بدولت حجاج اکرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل رہی ہے کچھ وقتی مشکلات ہیں وہ جلد دور ہو جائیں گی ممتاز عالم دین شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ مولانا محمد یوسف خان نے کہا کہ نبی کریم کی سیرت کے مطابق حج بہت آسان اور تربیتی نشستیں بڑی معاون ثابت ہو رہی ہیں سکھیرا ٹریولز کے گروپ لیڈر حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حج جون کی سخت گرمی میں ہے لہذا سعودی تعلیمات و ہدایات کے مطابق تیاری کرنی چاہئے یہ بات خوش آئند ہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کی سہولت اور راحت کے لئے غیر قانونی طریقہ سے حج کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پوری دنیا کے حجاج اکرام کو “نسک کارڈ” دیا جا رہا ہے اور یہی ایک حاجی کی شناخت ہو گی لہذا حجاج اکرام اس کی حفاظت کریں اور ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں معروف موٹیویشنل اسپیکر سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ سفر حج باقی سفروں کی طرح نہیں ہے بلکہ عبادات کا مجموعہ ہے لہذا ہم سب خدمت کے جذبہ سے حج پر جا رہے ہیں مولانا اجود عبید نے کہا کہ صبر وتحمل اور ایثار کے ساتھ سفر حج کو مکمل کریں حج عظیم الشان مالی و بدنی عبادت جو انسان کو اپنے خالق حقیقی کے قریب کر دیتی ہے مولانا زبیر حسن الحاج نور محمد سکھیرا ڈاکٹر لبنی ظہیر بھی اس موقعہ پر موجود تھے معروف آئی ٹی ایکسپرٹ آفتاب احمد نے اپنے ادارے کی طرف سے تیار کی گئی حج اپلیکیشن ” only hajj ” متعارف کروائی جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس اپلیکیشن سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے حج و عمرہ زائرین استفادہ کریں گے مہمان خصوصی سینٹر عرفان صدیقی نے بٹن دبا کر اپلیکیشن کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں