عازمین حج ملکی و سعودی قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں

لاہور (بیورو چیف) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حج کی ادائیگی رضائے الٰہی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے۔عازمین سفر حج کے دوران ہر طرح کے گناہوں سے اجتناب کریں۔حجاج کرام ملکی اورسعودی عرب کے قوانین کے پاسداری یقینی بنائیں۔ ۔ سفرحج سے پہلے صدق دل سے تمام گناہوں سے توبہ کرے، اگر کسی کے حقوق ادا کرنے ہیں تو ادا کرے، یا معاف کروائے۔ اپنے لئے اہل وعیال، ملک و قوم اور تمام عالم اسلام کے لئے خوب اہتمام سے دعائیں کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں حج تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حج تربیتی پروگرام میں شیخ الحدیث والفقہ مفتی عبدالعلیم سیالوی نے تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کیساتھ میقات سے احرام باندھنا اور نیت کرنا، عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں قیام بارے شرعی رہنمائی فرما ئی،عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسولۖ پر حاضری کے آداب سکھائے گئے،عازمین حج کو مزدلفہ میں وقوف کرنا، جمرات کو کنکریاں مارنا، قربانی کرنا، سرکے بال منڈوانا یاکٹوانا، طوائف وداع کرنا، حجر اسود کا بوسہ، مقام ابراہیم کی زیارت، صفا و مروا کی سعی کرنا، روضہ رسول ۖ پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اورعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔اس موقع پرمفتی محمدمدنی سعیدی نے حجاج کرام کو ملکی اورسعودی قوانین بارے تفصیل آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں