عازمین حج نے48ارب 90کروڑ جمع کروادئیے

اسلام آباد(بیوروچیف)سرکاری حج اسکیم کے عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے ہیں اوروزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔81 ہزار 500 عازمین حج سے دو اقساط میں مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔اخراجات کی آخری قسط حج پیکج کی حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی ۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر دو لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16 ارب 30 کروڑ روپے جمع کرائے۔دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے چار لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔ذرائع کے مطابق حج اخراجات کی دوسری قسط 27 دسمبر سے دو جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی۔حج اخراجات کی مد میں دوسری قسط کے طور پر عازمین نے 32 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے۔سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج سے مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے تیسری اور اخری قسط فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی۔رہائش ٹکٹ ٹرانسپورٹ خوراک اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اخراجات کی آخری قسط حج پیکیج کی حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں