عازمین حج کی تربیت شروع

اسلام آباد(بیوروچیف)عازمین حج کی تربیت کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کی تربیت کے پہلے مرحلے میں آج بنوں، اسلام آباد، منڈی بہائوالدین، شہید بے نظیر آباد میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، کل جمعہ کو چارسدہ، لکی مروت، اسلام آباد میں تربیت دی جائے گی۔اسی طرح ہفتہ 25جنوری کو اسلام آباد، لاہور، ٹانک، عمر کوٹ سندھ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے، انہوں نے عازمین حج کو ہدایت کی کہ دیے گئے شیڈول کے مطابق تربیتی کیمپوں میں شرکت کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں میں مقیم عازمین حج نزدیکی مقام پر تربیت حاصل کر سکتے ہیں، سمندرپار مقیم پاکستان پہنچ کر متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئے درخواست گزار بینک رسید دکھا کر تربیتی پروگرامز میں شرکت کر سکیں گے، 85ہزار 560عازمین حج کو تحصیل کی طح پر حج تربیت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں