80

عازمین حج کی ٹریننگ کا آغاز 15جنوری سے کیا جائے گا

لاہور (بیوروچیف) سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کی ٹریننگ کا آغاز 15جنوری سے کیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ ٹریننگ کے دو سیشن منعقد ہوں گے جبکہ عازمین حج کو ٹریننگ کے لیے بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کی جائے گی، بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کی تربیت کا پہلا سیشن رمضان المبارک سے قبل منعقد کیا جائے گا جو حاجی کیمپ لاہور کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں منعقد ہو گا، محکمہ حج نے عازمین حج کو تربیت دینے کے لیے تربیت دینے والے افسران کی ٹریننگ مکمل کر لی ہے جن میں خواتین ٹرینی بھی شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں