عاصم محمود نے ڈرامہ شکوہ میں اپنے کردار کو کیا مشورہ دیا؟

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عاصم محمود آن ایئر ڈرامہ سیریل شکوہ میں اپنے کردار فصیح کو مشورہ دینے سے متعلق گفتگو کی ہے۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل شکوہ میں سمیع خان (زرون)، ماریہ ملک (ثانیہ)، یشما گل (کرن)، عاصم محمود (فصیح)، عثمان پیرزادہ ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔شکوہ کی ہدایت کاری کے فرائض محمد دانش بہلم نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔ جب عاصم محمود سے اس ڈرامے میں ان کے کرادر فصیح کو نصحیت کرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اس ڈرامے میں اپنے کردار کو تھپڑ مارنا چاہوں گا۔اداکار عاصم محمود نے آن سیٹ بی ٹی ایس میں کہا کہ میں اپنے کردار کو ایک زوردار تھپڑ ماروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں