عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے شادی کی 13ویں سالگرہ پر اہلیہ سارہ بھروانا کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کے ساتھ لی گئی یادگار تصاویر شیئر کیں۔گلوکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ وہ لڑکی ہے جس نے 13 سال پہلے آج کے دن باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوش کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں