عاطف منیر کی زیر صدارت روٹری کلب کا اجلاس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب آف فیصل آباد سٹی کا سالانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت محمد عاطف منیر نے کی اور کلب کے سیکرٹری عادل قریشی نے باقاعدہ طور پر اجلاس کی کاروائی میں معاونت کی،کلب کے اجلاس میں محمد فہیم اشرف نے بطور خصوصی گیسٹ سپیکر شرکت کی اورروٹری کی کارکر دگی کے متعلق بہت ہی تفصیلا گفتگو کی.اس اجلاس کے دوران کلب کے تمام ممبران اور کلب کے صدر نے کہا کہ ہم پولیو اور چیرٹی کے کاموں میں حکومتی نمائند گان کے شانہ بشانہ ملکراس ملک کی ترقی کیلئے دن رات کام کریں گے،پولیو کے خاتمے کیلئے روٹری کلب اس سلسلے میں روٹری انٹرنیشنل سے گرانٹ کے لیے بھی بھرپور کوشش کرے گا تاکہ پولیوکے خاتمہ کیلئے بنیادی سہولیات پر معاونت کی جا سکے.انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو ملک رہ گئے ہیں جہاں پولیو کیسسز آج بھی ریکارڈ ہو رہے ہیں ہمیں اس صورتحال پر ایمرجنسی اقدام کرنے ہو نگے تاکہ ہماری آنیوالی نسلیں اس معذوری سے پچ سکیں، اجلاس میں محمد عرفان، محمد نواز خاں،ڈاکٹر محمد اشفاق قمر، ملک یوسف،کرنل شاہد رحیم،روٹیرین محمدعدنان،محمدمحسن نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں