31

عاقب جاوید قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(سپورٹس نیوز)پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سلیکٹر عاقب جاوید کو دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا،عاقب جاوید زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر عاقب جاوید کو عبوری طور پر کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے پر قائل کرلیا۔ سابق کرکٹر عاقب جاوید دور? زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کوچنگ کے فرائض نبھائیں گے۔ عاقب جاوید کو لاہور قلندرز کے ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ دورہ زمبابوے کا تجربہ ہونے کی بنا پر ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید ماضی میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں