عاقب جاوید ہیڈ کوچ بننے کیلئے مہم چلاتے رہے ہیں

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے پاکستان کی ٹیم سے متعلق بیان کو بکواس قرار دے دیا۔آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے اس بیان کو بکواس قرار دیا ہے جس میں گواسکر نے کہا تھا کہ بھارت کی بی اور سی ٹیم بھی پاکستان کو شکست دے سکتی ہیں۔سنیل گواسکر کا یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سامنے آیا تھا۔تاہم اب گواسکر کے اس بیان پر گلیسپی نے کہا کہ کسی کے لیے یہ سوچنا بالکل بکواس ہے کہ بھارت کی بی ٹیم پاکستان کو شکست دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سنیل گواسکر کے کچھ تبصرے دیکھے جن میں سنیل گواسکر نے کہا بھارت کی بی ٹیم یا بھارت کی سی ٹیم پاکستان کی ٹاپ ٹیم کو ہرائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں