عالمی انڈر 23اسکواش چیمپئن نور زمان کا بڑا کارنامہ

لاہور (سپورٹس نیوز) نئی عالمی اسکواش رینکنگ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے 37 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔سابق عالمی چیمپین اور اپنے دور کے عظیم کھلاڑی قمر زمان کے پوتے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان کی عالمی اسکواش میں یہ سب سے بہترین انفرادی رینکنگ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نور زمان نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی تھی۔ٹورنٹو میں ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے مصر کے مصطفی السریٹی کو شکست دی تھی، یہ سنسنی خیز میچ 52 منٹ جاری رہا تھا۔21 سالہ نور، جو پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان کے نامور اسکواش خاندان کی تیسری نسل سے ہیں، نے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیڈڈ کھلاڑی السریٹی کو 3-0 سے براہ راست گیمز میں 19-17، 11-7، اور 11-9 کے سکور کے ساتھ 52 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں ہرایا تھا۔اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 31,250 ڈالرز تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں