عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی بربریت بند کروائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غزہ لہولہو ہے’ اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے’ امت مسلمہ نیند سے جاگے ‘ ہم اقوام متحدہ اور اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کی نسل کشی کے درپے اسرائیل کو نکیل ڈالے’ نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان ظفر نے انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر کی قیادت میںنکالی گئی ”آواز فلسطین ریلی” کے شرکاء سے کیا’ ریلی میں چوہدری سکندراعلی گجر’ سردار خالد ڈوگر’ چوہدری افضل گجر’ سید رضا حسین بخاری’ احمد قادری’ شیخ انعام’ ملک شاہد بشیر’ قاری عمران وٹو’ میاں افضل’ چوہدری نبیل’ رانا شفیق’ الحاج ساجد ڈوگر’ فہد جالندھری لائلپوری’ چوہدری وحید’ چوہدری بھولا گجر’ چوہدری کرامت گجر’ چوہدری شہباز گجر’ عبید گجر’ علی راجپوت’ زبیر رحمانی’ عرفان وٹو’ محمد علی یوتھ ونگ جماعت الدعوة’ چوہدری فیصل گجر’ بلال گجر’ زین گجر’ مدثر خان کے علاوہ تاجروں’ دکانداروں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی’ ریلی فیضان مدینہ سے شروع ہوئی اور فلیٹوں والے چوک میں احتتام پذیر ہوئی’ ریلی کے شرکاء تمام راستے اسرائیل اور امریکہ مخالف نعرے لگاتے رہے’ ریلی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے’ ریلی کے اختتام پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ثابت کردیاہے کہ ان کے دل مظلوم اہل غزہ کے مظلوموں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مظوم اہل غزہ کیلئے یکجہتی کا اظہار امریکا کیلئے پیغام ہے کہ اسرائیلی سفاکیت کا ساتھ نہ دے ۔ عالمی قوتیںفلسطین میں معصوموں کا قتل عام بندکروائیں ‘انہوں نے کہاہے کہ ہمارے حکمرانوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو ان کا دینی فریضہ تھا’ ہمارے حکمران خاموش ہیں، غزہ پر بدستور بمباری جاری ہے’ آخر میں ریلی کے شرکا نے صدر مملکت آصف علی زرداری’وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل کی کہ وہ فل الفور غزہ میں اسرائیل مظالم بند کروانے کیلئے اپنا متحرک کردار ادا کریں اور فلسطینی مسلمانوں کو تحفظ فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں