143

عالمی برادری مسئلہ فلسطین حل کروانے میں کردار ادا کرے

سمندری (بیورو چیف )عالمی برادری مسئلہ فلسطین حل کروانے میںکردارادا کرے، ارشد منیر گل ، ان خیالات کا اظہار چو ہدری ارشد منیر گل ایڈووکیٹ سا بق صدر بار ایسوسی ایشن سمندری نے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میںظلم وستم اور جبر کے ذریعے کسی کو اپنا غلا م نہیںبنایا جاسکتا انہوںکہا کہ پوری قوم مظلوم فلسطینی مسلمانوںکے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے خصوصی دعائوںکا اہتمام کریںفلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ختم کر وانے کیلئے تمام تر وسائل اور کوششیںبروئے کا رلائی جائیں 6ماہ میں اسرائیل کے حملوں سے 31000سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اس کا مقابلہ کر نا ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں