نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران جنگ بندی معاہدے پر عالمی برادری نے خیرمقدم کیا ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان اور دیگر ممالک کی طرف سے جنگ بندی کو کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا انسانی تکالیف کو کم کرنے کے لیے دشمنی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ فریقین عالمی قوانین کا احترام اور جنگ بندی شرائط پر عمل کریں۔ملائیشیا نے بھی امریکا اور ایران کی جنگ معاہدے کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ مصری وزارت خارجہ نے بیان میں کہا دو ہفتوں کی جنگ بندی سے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کا ایک اور موقع ملے گا ۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے۔ امید ہے عارضی جنگ بندی سے مستقل جنگ بندی کی راہموار ہوگی۔ نیوزی لینڈ اور جاپان نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کو سراہا۔




