عالمی برداری مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے کردار ادا کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ نون پی پی 113کے سنیئر نائب صدر رانا عبد الحمید خاں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی کشمیری عوام کے حق میں 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرار دادوں پر عمل در آمد نہ ہو سکا جس میں اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع دینے کے حق کو تسلیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ات ا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں ہوا اور 5 جنوری کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی اور حق خود ارادیت کے عزم کا دن ہے اسلئے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ کشمیری عوام پر مظالم کی کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ کشمیری بہن بھائیوں کے لئے آواز بلند کی ہے لیکن افسوس آج 74 برس گزرنے کے بعد بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے آج کشمیری عوام پر مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا اسلئے حقوق انسانی کی تنظیموں کو بھی اس پر بھر پور آواز اٹھانی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں