عالمی بینک کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی بینک کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران حالیہ منظور کردہ 10سال کے لیے 20ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی پر بات ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ مستقبل میں یہ فنڈز بڑھ کر 40ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کا وفد وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور سے ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک وفد کی وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اور وزیرِ توانائی سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں