63

عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے’ نگران وزیر اعظم

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر وبائی امراض کے پھیلائو کی صورت میں حقوق دانش کے نام پر غریب ملکوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ نہیں رکھنا چاہئے، کورونا وائرس کی روک تھام میں پیشآنے والے مسائل کو دوبارہ نہ دہرانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ویکسینز کی دستیابی ہر ایک کیلئے ممکن بنانا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل کے موضوع پر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے، انہیں لاک ڈائون کا سامنا کرنا پڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں