عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایک بڑے قانونی تنازع کی زد میں آ گئے

واشنگٹن (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ لاطینی گلوکار بیڈ بنی ایک بڑے قانونی تنازع کی زد میں آگئے ہیں۔گلوکار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی موسیقی میں ایک خاتون کی آواز اس کی اجازت کے بغیر استعمال کی، جس پر ان کے خلاف 16 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔31سالہ بیڈ بنی کے خلاف یہ مقدمہ ان کے مقبول گانے Solo de M (ریلیز 2018) اور حالیہ گانے EoO (ریلیز 2025) میں وائس ریکارڈنگ کے استعمال پر دائر کیا گیا ہے۔رولنگ اسٹون اور بِل بورڈ کے مطابق یہ کیس 5 جنوری 2026 کو پورٹو ریکو میں بیڈ بنی، ان کے پروڈیوسر لا پاسیئنسیا (روبرٹو روسادو) اور میوزک لیبل رِماس انٹرٹینمنٹ کے خلاف درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں