109

عالمی قوتیں اسرائیل اور فلسطین کی جنگ بند کرائیں

ساہیوال(بیوروچیف) راہ حق ویلفئیر فائونڈیشن کے چئیر مین چو ہدری صغیر انجم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے حق وفاداری نبھا دیا۔ ام بھی خواب غفلت سے بیدار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران اور مذہبی سیاسی قیادت اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔ امت کا فلسطینیوں سے روحانی رشتہ اور تعلق ہے۔ عقیدہ توحید اور ختم نبوت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام قبلہ اول کی آزادی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران پوری دنیا میں سفارتی مشن بھیجیں اور امت مسلمہ کے سینوں میں لگے زخموں سے آگاہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں