عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی

کراچی (بیوروچیف) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2سے 3فیصد گری ہے۔برینٹ خام تیل 64 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل60 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالرز 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 3 اپریل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں