عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق اضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب اوپیک پلس نے جولائی کے لیے پیداوار میں اضافے کو پچھلے 2ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 2.28ڈالر (یا 3.6فیصد) بڑھ کر 65.06ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 2.99 ڈالر )یا 4.9فیصد) اضافے کے ساتھ 63.78ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔اس وقت برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 64.90ڈالر ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 62.86ہے۔اوپیک پلس نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ جولائی میں پیداوار میں 411000بیرل یومیہ کا اضافہ کیا جائے گا، یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب اسی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں